ہار ہو کہ جیت ہو تم ہاتھ مَلو گے
خواب ادھورے رہیں گے تو آہیں بھرو گے
خواب پورے ہو جائیں گے تو ماتھا پِیٹو گے
جس طرح چاہو زندگی اپنی تم خرچ کر لو
ہار ہو کہ جیت ہو تم ہاتھ مَلو گے
-------------------------------------------
وہ بھی زمانہ تھا جب میں ایک کلاس میٹ کو اسکول کا کام لکھ کے دیتا تھا کیونکہ مجھے وہ بہت اچھی لگتی تھی۔ اور کمینی نے مجھے آخر پہ بھائی بولا 🙈
اور وہ بھی زمانہ تھا جب میں نے ایک لڑکی کو کہا کہ میں ایک کینسر پیشنٹ ہوں اس لئے مجھے بُھول جا اور کسی صحت مند لڑکے سے دوستی رکھ لے ۔
😂
اور وہ بھی زمانہ تھا جب لڑکوں کو لڑکیوں کے فون آتے تھے اور مجھے جَلن ہوتی تھی اور دعا کرتا تھا کہ کاش کوئی لڑکی مجھے بھی فون کرتی۔ 🙈
پھر وہ بھی زمانہ آیا جب میرے فون میں لڑکیوں کے اُنیس (19 ) نمبر بُلاک پڑے تھے .
وہ بھی زمانہ تھا کہ جب میں پورا دن گُھومتا رہتا تھا۔
پھر وہ بھی زمانہ آیا کہ جب میں مہینوں تک گھر سے باہر قدم بھی نہیں رکھتا تھا ۔
وہ بھی زمانہ تھا کہ جب مجھے لفظ English کی سپیلنگ یاد نہیں تھی اور ایک تھپڑ کھانا پڑا .
پھر وہ بھی زمانہ آیا کہ جب میں دس لاکھ لوگوں کے سامنے کھڑا ہو کر انگلش زبان میں باتیں کرنے لگا ۔
Comments
Post a Comment