آج کل کے بچّے ؟. [ SAHIL SHARIFDIN English Urdu shayari ]

آج کل کے بچّے ؟

Photo credit : Rightful owner

 جمعہ کے دِن اک مولوی نے فرمایا: 
"صحابیوں کے بچّے پیارے تھے، 
وہ نیک تھے ، فرمانبردار تھے، 
والدین کی ہر بات مانتے تھے۔"
 سُن کر یہ وعظ اِک باپ گھر آیا، 
اپنے بچّے سے مخاطب ہو کر فرمایا :
"صحابیوں کے بچے پیارے تھے، 
وہ نیک تھے ، فرمانبردار تھے
  والدین کی ہر بات مانتے تھے"
سُن کر یہ وعظ بچّے نے مُسکرایا
اور باپ سے مُخاطب ہو کر فرمایا:
"اَصحاب خُود بھی تو پیارے تھے،
وہ نیک تھے،  فرمانبردار تھے، 
 وہ نبّیٌ کی ہر بات مانتے تھے ،
وہ سگریٹ نہیں پیتے تھے،
وہ فِلم نہیں دیکھتے تھے ،
 بَینک کھاتے  بھی نہیں تھے،
  زکوۃ اور خیرات دیتے تھے،
نہ شادیوں میں ڈی جے لاتے تھے،
نہ جنم دِن  پہ کیک کاٹتے تھے،
  بچّوں کے مسئلے سمجھتے تھے،
اُن کا نکاح جلدی  کراتے تھے۔۔۔" 
باپ نے اُسے پہلے چُپ کرایا،
 پھر سخت لہجے میں فرمایا:
"بے روزگار بچّہ کھوٹا سکّہ ہوتا ہے،
وہ مارکیٹ میں نہیں چلتا ھے ،
وہ  اپنے باپ سے زبان  لڑاتا ھے
سَو ، اُسکا نکاح جلدی نہیں ہوتا ہے ۔"
                     
😂😂😂😂😂😂

Comments

Popular Posts