کوئل کی نصیحت ll Most beautiful Urdu poetry


کوئل کی نصیحت


کوئل سے پوچھا اک بار
مسئلہ،  اپنا بچے نے  یار
سارے پرندے ہیں  آزاد
ہم پنجرے میں کیوں گرفتار
بھائی ،بہن ،بابا کہاں
کہاں ہیں باقی پریوار ؟
بچے کا مسئلہ سُن کر
ہوگئی کوئل اشکبار
بولی، وادی میں اک رات
وہ آئے پہنے ہوئے زنار
وہ لے گئے بھائی بہن تیرے
کر کے تیرا بابا شکار
بہادر بچے، رونا چھوڑ
حوصلہ رکھ، ہمت نا ہار
بہت ہیں تیرے رشتے دار
رہتے ہیں وہ سرحد پار
پہنچے گا  ان کو پیغام
تو آئیں گے وہ سب یکبار
ہمیں چھڑوائیں گے پنجرے سے
کرکے ظالموں کو  سنگسار 
ہونگے سب آزاد، خوش حال
ہر سو  امن، محبت، پیار

#fromKASHMIR 

Comments

Popular Posts